لاہور(خبرنگار)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی سٹنٹ ڈالنے پر ملوث ڈاکٹروں کو کم سزائیں سنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری عصمت اللہ کی طرف سے رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ پی آئی سی میں مریضوں کو جعلی سٹنٹ ڈالنے سکینڈل سامنے آیا اور عدالتی حکم پر معاملے ایف آئی اے سمیت دیگر محکموں نے انکوائری کی۔ انکوائری میں سکینڈل میں ملوث ڈاکٹروں کو معمولی سزائیں دی گئیں حالانکہ ڈاکٹر نے سنگین جرم کے مرتکب ہوئے تھے۔ جرم کی نوعیت کے مطابق محکمہ کی جانب سے ڈاکٹروں کو سنائی گئی سزائیں ناکافی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹروں کی کم سزاو¿ں پر نظر ثانی کا حکم دیا جائے۔