ا ڈبلیو ایم سی کی مجرمانہ غفلت رائےونڈ روڈ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر


رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت) لاہور کی مصروف ترین شاہراہ رائے ونڈ روڈ پر صفائی ستھرائی کا نظام ابتر ہو چکا ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نااہل افسران کی وجہ سے رائے ونڈ روڈ کے مختلف مقامات پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔ صبح سویرے چند سینٹری ورکرز صفائی کرتے نظر آتے ہیں جبکہ دوسری شفٹ اور تیسری شفٹ کے گینگ ورکرز ڈیوٹی پر آنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر بلال اشرف کی مبینہ غفلت کے باعث سینکڑوں سینٹری ورکرز ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی بجائے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ عدم حاضری کی وجہ سے صفائی ستھرائی کا نظام متاثر ہو چکا ہے،گینگ ورکرز کیساتھ صفائی کی تمام مشینری، آرمرول، لوڈری،مکینکل سوئپرزکی کارروائیاں کاغذوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی اہم نشستوں پر عرصہ دراز سے براجمان نااہل،نکھٹو اور سفارشی افسران سرکاری خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں،صفائی ستھرائی کے نظام کی آڑ میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔عوامی حلقوں نے رائے ونڈ روڈ سمیت دیگر اہم شاہراو¿ں کی خوبصورتی اور حسن کو برباد کرنیوالے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...