لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔ ایس پی ہےیڈ کوارٹرز عبد اللہ لک و دیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔ سید علی ناصر رضوی نے میس،کنٹین، ایم ٹی،آئی ٹی روم، فائرنگ رینج، پریڈ گراو¿نڈ اور ہسپتال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جوانوں سے رہائش، کھانا، طبی ودیگر سہولیات بارے استفسارکیا۔ سید علی ناصر رضوی نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو جوانوں کو میڈیکل سہولیات کی بروقت فراہمی کے احکامات جاری کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے مددات انچارجز کےساتھ میٹنگ بھی کی۔انہوں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اے آر ایف کا رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانے اور لاجسٹک کو اَپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔