ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے 


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں سائلین کی شنوائی کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔ سید علی ناصر رضوی نے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے۔ کھلی کچہری میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔پولیس افسران مقررہ اوقات میں تھانوں،دفاتر میں موجود رہیں۔ شہری کسی بھی وقت میرے پاس اپنے مسائل کے حل کیلئے آسکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...