لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وڑن اورسی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر فرائض کی انجام دہی میں جانیں قربان کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ اور غازیوں کی فلاح و بہبود کےلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں رواں سال میں 10کروڑ42 لاکھ92 ہزار روپے سے زائدکی رقم لاہور پولیس کے افسران و اہلکاران کے خاندانوں میں مختلف مدات میں تقسیم کی گئی ہے۔ لاہور پولیس نے شہداءپیکیج کے تحت 6شہداءکے خاندانوں کو رہائش کےلئے مکانات دیئے ہیں۔ 52خاندانوں میں گروپ انشورنس کی مد میں ایک کروڑ 7 لاکھ 41ہزارروپے اور206 فیملیز میں آخری تنخواہ کی ادائیگی کی مد میں ایک کروڑ 20 لاکھ37ہزار روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ 348 فیملیز میں جہیزفنڈکی مد میں ایک کروڑ 92لاکھ 42ہزارروپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے جبکہ 2فیملیز میں میڈیکل ٹریٹمنٹ کی مد میں 4لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔لاہور پولیس نے 589فیملیز میں گزارہ الاو¿نس کی مدمیں 2کروڑ18لاکھ 64ہزار روپے اور 856فیملیز میں سکالر شپس کی مد میں 3کروڑ89لاکھ7ہزار روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی ہے۔ لاہور پولیس نے11فیملز کے حافظ قرآن بچوں میں 11لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی ہے۔ پولیس کے غازی، ملازمین اور شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رہیں گے۔