لاہور ( نیوز رپورٹر)پنجاب کو آپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن کے چیئرمین ظہیر حسن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا شمار گریڈ 20 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر ترین بیوروکریٹ میں ہوتا ہے۔ وہ سیکرٹری ٹورزم سمیت کئی اعلیٰ عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ چارج سنبھالنے کے فوری بعد چیئرمین پی سی بی ایل نے افسروں اور عملے سے ملاقات کی اور ان سے محکمے کے حوالے سے بریفنگ لی اور انہیں پنجاب کو آپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن کے بارے اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا ۔