قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے ساتھ ہی پیپلزپارٹی کے ارکان ایوان سے اٹھ کر جا نا شروع ہو گئے جبکہ مہمانوں کی گیلریاں بھی تقریبا خالی ہو گئیں،اجلاس کے اختتام پر پیپلز پارٹی کی رکن اور خاتون وزیر شازیہ مری اور سید نوید قمر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ اور اتوار کو بھی اہوگا اجلاس آج دن11بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
پارلیمنٹ ڈائری
بلاول کے خطاب کے ساتھ ہی پی پی ارکان اٹھ کر چلے گئے
Jun 24, 2023