لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے لاہور انتظامیہ اورنگران پنجاب حکومت کی طرف سے شہر کے مختلف حصوں میں لگائے گئے پارٹی پرچم اتارنے کی انتقامی کارروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھ تحفظات کے باوجود پی ایچ اے اور ایل ڈی اے کا عملہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی طرف سے لگائے گئے پرچموں اور فلیکس سائنز کی بجائے صرف پیپلز پارٹی کے پرچموں اور فلیکس سائنز کو انتقامی ذہنیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ یکطرفہ سلسلہ شروع کرنے والوں کا نہ صرف گھیراو¿ کریں گے ۔
چودھری اسلم گل کاپارٹی پرچم اتارنے کی انتقامی کارروائی پر شدید احتجاج
Jun 24, 2023