لاہور(نیوز رپورٹر) 4 روزہ وائس چانسلر ٹریننگ وکشاپ اختتام پزیر ہوگئی۔ شریک20 وائس چانسلر ز نے ایک متفقہ قرارداد میں اعلیٰ تعلیم کیلئے صوبائی حکومت سے تعلیمی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی کوراڈینیٹر وزیر اعظم خواجہ احمد حسان تھے۔انکے سامنے چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر نے 13 نکات پر مشتمل کانفرنس کی سفارشات رکھیں۔ خواجہ احمد حسان نے سفارشات وزیر اعظم کے سامنے رکھنے او راعلی تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اعلی تعلیم کی خدمت حقیقی معنوں میں ملک کی خدمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی تعلیم بچوں کی کردار سازی کے لئے ضروری ہے۔ والدین کو اپنے بچوں کا حقیقی سرپرست بننا ہو گا۔ انہوں نے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی طرف سے کانفرنس کےا نعقاد کو سراہا اور پی یچ ای سی کے کردار کی تعریف کی ،ڈاکٹر شاہد منیر نےا ختتامی سیشن میں کانفرنس کی 13 نکات پر مشتمل سفارشات بیان کیں ۔ جس میں کہا گیا کہ صوبائی یونیورسٹیوں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت اعلی تعلیم کےلئے صوبائی حکومت تعلیم کے لیےزیادہ بجٹ مختص کریں تاکہ اعلیٰ تعلیم کے معیار اور رسائی کو بڑھانے میں مدد ملے۔