لاہور(کلچرلرپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے لائٹ آپریٹرمحمد بابرا ور سکیورٹی گارڈ سلام دین اپنی ملازم مدت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے۔اس حوالے سے الحمراءادبی بیٹھک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں خالد غیاث، چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر سمیت تمام افسران و ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ نے کہا کہ اپنے فرائض کی احسن انداز میں ادائیگی ہی انسانی سکون واطمینان کاباعث ہے۔ محمد سلیم ساگر نے کہا کہ صاف ستھرے انداز میں اپنی ملازم مدت مکمل کر بلاشبہ قدرت کے تحفوں میں سے ایک تحفہ ہے۔ تقریب میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کی تحسین کیلئے بھر پور تالیاں بجائی گئیں۔ ملازمین نے انھیں پھولوں کی مالا پہنائیں۔ تمام ملازمین نے ریٹائر ہونے والے ملازم کی آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیااور انھیں مبارکباد پیش کیں۔قاسم علی شاہ،محمد سلیم ساگر و دیگر افسران نے محمد بابراور سلام دین کو اعزازی اسناد دی اور سوونیئر پیش کئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمین خرم نویل نے تقریب کی نظامت کرتے ہوئے اپنے شاندار الفاظ میں ریٹائرڈ ملازم کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔