لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) الخدمت فاو¿نڈیشن نے شمالی وزیرستان میں 21 ویں الخدمت آغوش ہوم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، الخدمت خیبر پی کے کے صدر خالد وقاص، جی او سی شمالی وزیرستان میجر جنرل محمد نعیم اختر،ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک ،الخدمت کے صوبائی نائب صدور ڈاکٹر سمیع اللہ جان،انجینئر احسان اللہ مروت،ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز کے علاوہ شمالی وزیرستان کے قومی مشیران، تاجر برادری، سیاسی قیادت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد شامل تھی۔