بچوں کو معیاری تعلیم کیلئے اقدامات پاکستان کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے:فاروق رشید 


لاہور(نیوز رپورٹر ) پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ کے پروگرام ڈائریکٹر محمد فاروق رشید نے کہاہے کہ ہر بچے کومعیاری ابتدائی تعلیم کی فراہمی نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی طور پر ملک کی ترقی کی بنیاد ہے ۔ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات پاکستان کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ”پاکستان لرننگ کانفرنس “میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن