لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ ہیومن ریسورس ونگ کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے اقدام کے تحت خواتین ایمپلائز کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ سیشن میں فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر فائزہ جاوید نے بطور مہمان مقرر شرکت کی اور دفتر میں خواتین ملازمین کی ذ ہنی اور جسمانی ہیلتھ کی اہمیت بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے دفتر میں غلط طریقے سے بیٹھنے کی وجہ سے ہونے والے عام مسکولوسکیلیٹل درد بارے بھی بتایا جس میں کمر درد، گردن کا درد اور کندھے کا درد شامل ہے۔
پی آئی ٹی بی ایچ آر ونگ :خواتین ایمپلائز کی فلاح و بہبود کیلئے آگاہی سیشن
Jun 24, 2023