لاہور(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر نے گذشتہ روزکا ﺅ جینک (یو بی ایم ٹیکنا لو جیز) پرا ئیو یٹ آرگنا ئزشن کے ساتھ ملکر تحقیق کرنے اورطلبہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ کیا ۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے ڈین فیکلٹی آف لا ئف سا ئنسز بزنس مینجمنٹ پرو فیسر ڈاکٹر محمد اعظم نے جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسرکا ﺅ جینک مسٹر محمد سلمان نے تقریب میں کیے۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں دو نوںادارے تحقیق و ڈیو یلپمنٹ کے پراجیکٹس پر ملکر کام کریں گے اور طلبہ کی فیلڈ سے متعلقہ پیشہ وا را نہ عملی صلا حیتو ں کو اُجاگر کرنے کے موا قع مہیا کریں گے۔ نیز دونوں ادارے مستقبل میں آپسی اشتراک سے مختلف کانفرنس، سیمینارز، تر بیتی ورکشاپس اور سمپو زیم کا بھی انعقاد کروا ئیں گے۔
یو وی اے لاہور، کا ﺅ جینک میںمفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ
Jun 24, 2023