عصبیت ، باہمی نفرت اتفاق و اتحاد کی راہ میں رکاوٹ ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 

Jun 24, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر، درجنوں دینی اور اصلاحی کتب کے مصنف اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ عصبیت اور باہمی نفرت اتفاق و اتحاد کی راہ میں سے بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ اتنی خطرناک اور اندھی ہوتی ہے کہ جذبات کو منفی سمت میں لے جا کر عقل کو ماﺅف اور مفلوج کر دیتی ہے اس کے زیر اثر انسان بہت بڑا نقصان کر بیٹھتا ہے۔ نبی کریم نے فرمایا کہ میں تمہیں روزہ ، صدقہ ، زکوٰة سے بھی افضل چیز بتاﺅں۔ وہ ہے باہمی خلش اور نفرت کو دور کرکے بھائی چارہ اور محبت پیدا کرنا۔ ہمارے ہاں موجودہ دور کا سب سے بڑا فتنہ ہی یہ ہے اور آج قوم انتشار اور خلفشار ، سیاسی اور مسلکی انتہا پسندی ، فرقہ واریت کے باعث تمام مسائل پیدا ہو چکے ہیں اور ہم کمزور اور کھوکھلے ہوچکے ہیں۔ یوں ہماری وقعت اور اہمیت دنیا کی نظروں میں زیرو ہو چکی ہے اور دلوں کی یہ نفر ت کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ اسلام اپنے ماننے والوں کو ہمیشہ اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے اسی میں ہماری بقا اور سلامتی کا راز پنہاں ہے۔

مزیدخبریں