پی ایم ایل این واحد جماعت ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا :سیف الملوک کھوکھر 


لاہور(نیوز رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان صبغت اللہ سلطان اور چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں اقدار کی سیاست کو فروغ دیا اورکبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ریلیف عوام کا بنیادی حق ہے جو عوام کو ملنا چاہیے، جس کیلئے مسلم لیگ نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا اور کرتی رہے گی۔ گذشتہ روز کاکرنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی وفاق میں اتحادی حکومت ہے جس میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں مگر مسلم لیگ ن سیاستی معاملات پارٹی منشور کے مطابق ہی چلاتی ہے اور مسلم لیگ ن کا منشور یہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ان کیلئے روز گار کے مواقع فراہم کئے جائیں،جس پر قیادت دن رات کوشاں ہے۔ اب کسی فتنہ خان کی ملکی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہے،نہ ہی کسی کو ملک میں انتشار کی سیاست کی اجازت دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...