گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں تقریب‘گورنر پنجاب شریک

لاہور (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے جسے روکنے کیلئے اساتذہ اہم ترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور میں برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی ائی کالجز پنجاب ڈاکٹر سید انصر اظہر ، ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ڈاکٹر زاہد میاں ، پرنسپل کالج ڈاکٹر نگہت ناہید، سلمی بٹ اور مزمل محمود سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب ڈاکٹر بلیغ الرحمان نے بطور مہمان اعزاز سیمینار میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب کی آمد پر طالبات کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر انصر اظہر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ معاشرے میں برداشت اور روادری کے فروغ کیلئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے احکامات کے تحت سیمینار کا یہ سلسلہ پنجاب بھر کے کالجز میں جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کے مثبت اثرات برآمد ہوں گے۔ پرنسپل ڈاکٹر ناہید نگہت کی جانب سے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا اور انکو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...