آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری: درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات (امپورٹ) پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔سٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی۔سٹیٹ بینک نے جاری سرکلر میں کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں، امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔مرکزی بینک کے مطابق فیصلہ سٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پرگروام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے جس کے لیے درامدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن