لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی میں فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی کے کردار کو دکھانے کیلئے ایک کامیاب کارپوریٹ کنیکٹ کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان کے سرکردہ سرکاری اور نجی شعبوں کے سی ای اوز اور ایگزیکٹوز بشمول بنک، پاور اینڈ آئی ٹی، تعلیم اور صحت، تعمیرات، ایف ایم سی جیز، فاؤنڈیشنز، اور تنظیمیں متاثر کن تعداد میں جمع ہوئے۔ڈاکٹر جوناتھن ایس ایڈلٹن، ایف سی سی یو کے ریکٹر کی قیادت میں، اس تقریب میں ملک کی صنعتی اور اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے ہنر مند اور قابل افراد کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی کے کردار کو دکھانے کیلئے کامیاب کارپوریٹ کنیکٹ کااہتمام
Jun 24, 2023