پاکستان کو ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

Jun 24, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر) فٹ سال کی عالمی تنظیم کی جانب پاکستان کو ایشین فٹ سال چیمپئن شپ منعقد کروانیکی میزبانی مل گئی ہے۔ پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن نے ایشین فٹ سال چیمپئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،یہ چیمپئن شپ رواں برس دسمبر میں دبئی میں کھیلی جائیگی جس میں ایشیائی ممالک کی بارہ سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کی باقاعدہ تصدیق اکتوبر میں کر دی جائے گی اس سلسلہ میں جب پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر حضرت علی خان سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے پاکستان کو ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی میزبانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کی فٹ سال کمیونٹی نے فٹ سال کی عالمی تنظیم کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ حکومت کو اس سلسلہ میں پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کی مالی معاونت کرنی چاہئے تاکہ ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم مضبوط ٹیم تیار کی جا سکے۔ 

مزیدخبریں