رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانیوں کی کوشش ہمیشہ دہشت گردی کو ختم کرنا رہی۔ امریکہ، بھارت کی جانب سے جاری کردہ بیان پر افسوس ہوا۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسانی حقوق کا ذکر ہی نہیں کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی ملاقات کے بعد پاکستانیوں کا دل دکھا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہنگامہ آرائی میں موجود تھا اور نہ ہی میں کسی طرح ملوث تھا لیکن ایما کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا۔واضح رہے انسداد دہشت گردی عدالت میں نئے اےٹی سی جج کےتاحال چارج نہ لینے پر بغیر کاروائی شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کردی گئی۔