ٹائٹینک کا ملبہ دکھانے والی ٹائٹن آبدوز کی تباہی کی تحقیقات جاری ہیں، واشنگٹن میں کمپنی کے مرکزی دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے کئی سال پہلے ٹائٹن کے سربراہ پر واضح کر دیا تھا کہ تم کسی کی جان لے کرہی رہو گے، جواب میں ٹائٹن کے سربراہ نے کہا تھا کہ ایسی باتیں ان کی تذلیل ہیں، نہ کی جائیں تو بہتر ہے۔ ماہرین نے کئی سال پہلے ٹائٹن کے سربراہ کو وارننگ دی تھی، امریکا اور کینیڈا نے وارننگ نظر انداز کیے جانے کی اس حادثے میں اسٹاکٹن رش اور پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد جان سے گئے ہیں۔
ٹائٹن آبدوز کی تباہی : مرکزی دفاتر غیر معینہ مدت کے لیے بند
Jun 24, 2023 | 13:53