ڈالرنےاشیائےضروریہ کی قیمتوں کیساتھ عوامی سواری کی قیمتیں بھی آسمان پرپہنچادیں۔قیمتیں بہت زیادہ ہونےسےمیکلوڈروڈموٹرسائیکل مارکیٹ میں سیلزمیں کمی،ڈیلرز موٹرسایئکلز کی سیلز کم ہونے سے پریشان ہوگئے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سےدکانوں کے کرائے ،ملازمین کی تنخواہیں ،ٹیکسز ،بجلی کے بلز دینا انتہائی مشکل ہے،رواں ماہ سیلز میں 50 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔یاماہا،سوزوکی بائیکس کی کم سے کم قیمت والی بائیک بھی ساڑھے 3 لاکھ کی ہے،ہنڈا بائیک کی کم سے کم قیمت 1 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر ہے ۔