حافظ آباد: 2سینئر ہیڈماسٹرز کیخلاف بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم کے 2سینئر ہیڈماسٹرز کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن بدعنوانی کے الزام میںمقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی باورے کے پرائمری ٹیچر ضمیرالحسن نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب لاہور کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ سینئر ہیڈ ماسٹر مبشر نزیر نے سال 2021میں مذکورہ سکول میںقیام کے دوران درختوں کی کانٹ چھانٹ میں 59درخت غیر قانونی طور پر کاٹ کر بغیر نیلامی کے من پسند افراد کو فروخت کردیئے اور حاصل کردہ رقم میں  بے ضابطگی کی اور سرکاری ریکارڈ میں بھی کانٹ چھانٹ کی گئی ۔اس بدعنوانی کے ذریعے ادارہ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر سینئر ہیڈ ماسٹر مبشر نزیر اور اور ہیڈ ماسٹر محمد ساجد موجودہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او آفس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ دیگر ذمہ داران کا تعین کرنے کے لئے تفتیش شروع کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن