پتوکی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرز کا ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن ، 7 دکانیں سیل کر کے مقدمات درج کرلئے اور گیس ریفلنگ کا سامان قبضے میں لے لیا۔ گزشتہ دنوں پتوکی میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دوکان میں دھماکہ ہوا تھا اس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصورنے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا۔