کامونکی:4 افراد گیپکو ملازمین کو زخمی کرکے لاکھوں روپے مالیت کی تار چھین کرلے گئے

کامونکی(نمائندہ خصوصی)چار افراد گیپکو ملازمین کو زخمی کرکے لاکھوں روپے مالیت کی تار چھین کرلے گئے ۔ گذشتہ روز ممتاز آباد میں واپڈا ملازمین محمد منشاء ،خرم خلیل اور افضال محمود بجلی کی سپلائی بحال کرنے گئے تو وہاں پر جاوید بھٹی اورتین نامعلوم افراد نے مداخلت کرتے ہوئے  چاقو کے وار کرکے اْنہیں شدید زخمی کردیااور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی تار چھین لی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن