کامونکی:نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے  25سالہ نوجوان جاں بحق 

کامونکی(نمائندہ خصوصی) نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پچیس سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، بتایاگیا ہے کہ نواحی علاقہ ٹبہ محمد نگر میں گزشتہ رات دو بجے کے قریب مقامی بلال خاں کا پچیس سالہ بھائی طلال خاں اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ اچانک تین مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کرکیاسے موقع پرہی ڈھیر کرتے ہوئے فرارہوگئے،جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک مکان کے گیٹ پربھی متعدد گولیاں لگیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

ای پیپر دی نیشن