ستھرا پنجاب کے اقدام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے: عبدالقدیر فاروقی 

Jun 24, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین ہیلتھ وے ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر سید عبدالقدیر فاروقی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب کے حوالہ سے اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گوجرانوالہ میں صفائی ستھرائی بلخصوص عیدالاضحی کے دنوںمیں مثال قائم کی ہے گوجرانوالہ کی تاریخ میں کبھی بھی ایسی صفائی ستھرائی دیکھنے میں نظر نہیں آئی۔سماجی تنظیموں کی طرف سے پرزور اپیل ہے کہ جیسے انہوں نے صفائی ستھرائی کی پنجاب بھر میں مثالیںقائم کیں۔سیوریج کو بہتر بنانے جیسے پلان پر بھی غور کریں، گوجرانوالہ شہر کی بدقسمتی رہی ہے کہ پنجاب کی سابقہ حکومتوں نے بہت دفعہ سیوریج کے نظام کر بہتر بنانے کے لئے بھینسوں کو شہرسے باہر نکانے جیسے پروگرام بنائے ،لیکن افسوس بھینسوںکو شہر سے باہر نکالنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے محکمہ واسا کے اربوں روپوں کی لاگت سے بنائے گے سیوریج منصوبے بھینسوں کو گوبر سے ناکارہ ہو کر فلاپ ہو گئے، شہر سے بھینسوں کو باہر نکانے کیلئے سخت ایکشن لیا جائے ۔

مزیدخبریں