ایمن آباد (نامہ نگار )مرکزی انجمن تاجراں کے صدر سابقہ وائس چیئر مین بلدیہ حاجی محمد صدیق کلہ ،ملک محمد خورشید سینئر نائب صدر انجمن تاجراں ،سابقہ کونسلر تبسم خاں کے علاوہ شہر کی سوشل ،سماجی ،سیاسی مذہبی تنظیموں اور شہریوں نے پہلی مرتبہ عید الضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کیطرح ایمن آباد کے تاریخی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب کے سلوگن کو مد نظر رکھتے ہوئے مثالی صفائی ستھرائی کا انتظام کرنے پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی سی ای او ضلع کونسل خرم شہزاد وڑائچ اور انکی ٹیم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس عمل کو جاری ساری رکھا جائیگا ۔