کامونکی:میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی ، شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر  

کامونکی(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے جبکہ سیوریج سسٹم جانوروں کی الائشوں کی وجہ سے بند ہونے سے سروس روڈ،محلہ فیصل ٹاؤن،پْرانی آبادی،ٹبہ محمد نگر کی سڑکیں گندے پانی سے جوہڑ بن چکی ہیں، میونسپل کمیٹی چیف آفیسر صوفیہ عاشق کی عدم دلچسپی کے باعث جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف،ریلوے روڈ کے دونوں اطراف،انڈرپاسز،پْرانی آبادی،محلہ محمد پورہ،محلہ سلامت پورہ،کسوکی روڈ،ہڑڑروڈ،خان ٹاؤن، محلہ فیصل ٹاؤن، محلہ بلال پارک،ورک ٹاؤن،ٹبہ محمدنگر مین بازار سمیت پورے شہر کے گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جس سے شہری ہیپاٹائٹس، ،جلد، سانس اور دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خدشات پیدا ہوچکے ہیں۔جبکہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں پھنس جانے کے باعث سیوریج سسٹم مکمل بند ہوجانے سروس روڈ مکمل طور پر گندے پانی سے بھرا ہوا ہے جس سے شہریوں کا گذرنا ممکن نہیں رہا اور تعفن بدبو سے قریبی دْکانداروں کا سانس لینا دشوار ہوچکا ہے۔اسکے علاوہ فیصل ٹاؤن،پْرانی آبادی اور ٹبہ محمد نگر کی سڑکیں بھی جوہڑ کی شکل اختیار کرچکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن