حافظ آباد:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام دینی مدارس کے طلباء کے مابین کھیل میلہ  

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ کا کہنا ہے کہ محکمہ سپورٹس حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام  پہلی بار دینی مدارس کے طلباء کے مابین بین المسالک کھیل میلے کا انعقادکیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد بین المسالک کھیل میلے کا افتتاح 26جون بروز بد ھ کو اسپورٹس جمنازیم میں دن دس بجے کرینگی ۔بین المسالک کھیل میلہ میں کرکٹ،فٹبال،بیڈ منٹن،رسہ کشی اور اتھلیٹیکس کے مقابلے منعقد کروائے جائینگے۔بین المسالک کھیل میلے کا مقصد دینی مدارس کے طلباء کو کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے بین الصوبائی،ضلعی امن کمیٹی اور مقامی علمائے کرام سمیت معززین افتتاحی  تقریب میں شرکت کرینگے ۔

ای پیپر دی نیشن