بجٹ منظوری کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں:طارق محمود ڈوگر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ایوان میں بجٹ پر ہونیوالی بحث کے بعد ضروری ترامیم پر حکومت غور کرے گی ۔حکومت عوام پر کسی طرح کا کوئی بوجھ ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتی آئی ایم ایف سے قرض کا حصول ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ناگزیر ہے جس کے پیش نظر حکومت نے بعض شعبوں پر ٹیکسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا مگرعام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ہرگز نہیں بڑھایا جائے گا بلکہ عوام کو مہنگائی کے حوالے سے مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا، یہ سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ملک بچانے کا وقت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ملکی معیشت کی بحالی سب سیاسی قائدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، معیشت کے ساتھ جو ابتر سلوک کیا گیااور اسے سیاسی مفادات کی خاطر زبوں حالی کا شکار کرکے پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی ساز ش رچی گئی وہ قوم سے ڈھکی چھپی نہیں وقت آگیا ۔

ای پیپر دی نیشن