(ن) لیگ بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے مصروف عمل ہے:پرویز اقبال 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ومرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی مرکزی و صوبائی حکومت مہنگائی سے نجات اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے۔عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کوعملی جامہ پہنایاجائے گا،ماضی کی طرح اب بھی مسلم لیگ(ن) ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی وخوشحالی کا ذریعہ ثابت ہوگی،میاں نوازشریف ملکی وقار کی علامت اور جمہوریت کی شناخت ہیں ان کی قیادت میں ماضی میں بھی پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں اور ملکی وقار بیرونی دنیا میں بلند ہوا اور اب بھی ترقی و خوشحالی کی منزل جلد حاصل کرلی جائیگی۔ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین غیر معمولی اہمیت کاحامل ہے، دورہ چین سے عوام کے اندر ایک اُمید پیدا ہوئی ہے ۔(ن) لیگ ملکی خوشحالی کیلئے پرعزم ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملکی سیاست میں ہمیشہ کلیدی کردار اداکیا اور اپنے تجربے کی بنیاد پر وفاقی اور پنجاب حکومت کی بھرپور رہنمائی کررہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن