گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و ایم این اے سیف الملوک کھوکھر کی قیادت میں سینٹر عباس خان اور سیکرٹری جنرل آل پاکستان کاپر اینڈ ایلومینیئم میٹلز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن عطا فرید چوہدری اور نائب صدر مسلم لیگ نون ملک منظور حسین کھوکھر نے رانا ثنا اللہ سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر عطا فرید چوہدری نے بزنس کمیونٹی کو حالیہ بجٹ میں امپورٹ وایکسپوٹ کے نئے لگنے والے ٹیکسز بارے تفصیلی آ گاہ کیا، جس پر رانا ثنا اللہ نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ملکی معیشت میں ایکسپوٹ انڈسٹری کا بڑا حصہ ہوتا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ساتھ رہے گی، انڈسٹری چلے گی تو ملک کی معیشت بہتر ہو گی ،راناثنا اللہ سے ہونے والی میٹنگ میں پنجاب سپورٹس کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ، انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹرز کی جو سفارشات ہیں انشااللہ اس پرعمل کیا جائے گا جس سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
سیف الملوک کھوکھر، سینٹر عباس خان و دیگر کی رانا ثنا اللہ سے ملاقات
Jun 24, 2024