گکھڑمنڈی(نامہ نگار)عدم اعتماد شدہ کلرک مخالف پالیسیوں اور اقدامات کرنے والا صدر محمد آصف ایپکا آئین سے نا آشنا نابلد قرار دے دیا گیا چیف الیکشن کمیشنر ایپکا گوجرانوالہ کی طرف سے محمد آصف خان کے غیر آئینی اقدامات اور تمام آرڈرز کو آئین سے ماورا قرار دے دیا گیا اور غیر قانونی اقدامات کو Dismiss کر دیا اور 2022کی منتخب ایپکا کابینہ مکمل آئینی طور پر بطور ایپکا عہدیدار ہی کام کر سکتے ہیں دیگر آصف خان کے تقرر کردی غیر آئینی جمیل مہر کی تقرری بد نیتی اور بد دیانتی پر مبنی قرار دی گئی۔صدارت کے اختیارات محمد آصف خان کے ختم کر دیئے گئے۔ اور طاہر محمود بٹ کو صدر ایپکا ایجوکیشن گوجرانوالہ کا صدر مقررکر دیا ہے جبکہ دوسری جانب غیر قانونی غیر آئینی خود ساختہ اور بد نیتی پر مبنی اقدامات اٹھانے کے خلا ف سخت ایکشن لینے پر ایپکا کے جنرل سیکرٹری گلریز اختر اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر ایپکا کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔
گکھڑمنڈی:صدر ایپکا کے تمام آرڈرز آئین سے ماورا قرار،طاہر محمود صدرایجوکیشن مقرر
Jun 24, 2024