شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ناحق قید بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی اسیران کو جیل میں رکھنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز موجود نہیں آئین کسی بے گناہ کو پابند سلاسل رکھنے کا اختیار نہیں دیتا ہمارا اصولی مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہاکیا جائے اور ان پر درج جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں ہم اپنے اس مطالبہ کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے، آئین پاکستان شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے جس میں پرامن احتجاج کرنے کو حق اولین ترجیح حاصل ہے مگر موجودہ جابر حکمرانوں کی طرف سے شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق سلب کر کے ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا ء نافذ کر دیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف آئین کی بالادستی کی خاطر دستور سے مجرمانہ انحراف کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی، سپریم کورٹ وفاقی و پنجاب حکومت کے آئین سے انحراف شدہ اقدامات کا فوری نوٹس لے۔