موڑکھنڈا(نامہ نگار) غیر قانونی مذبحہ خانہ،جانوروں کی ہڈیوں کاگودام اہل محلہ کیلئے وبال جان بن گیا۔تعفن سے سانس لینا محال ہوگیا۔ محلہ بر لبِ نہر ریاض قصاب اور اس کے دیگر بھائیوں نے محلے میں دکان خرید کر غیر قانونی مذبحہ خانہ بنا رکھا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر جانور ذبح کرکے اس کا فضلہ نالی میں بہا دیتے ہیں اور ہڈیاں چھت پر سٹاک کر دیتے ہیں جس سے اٹھنے والے تعفن سے فضائی آلودگی پروان چڑھ رہی ہے۔
موڑ کھنڈا:غیر قانونی مذبحہ خانہ اہل محلہ کیلئے وبال جان
Jun 24, 2024