شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ کے شہریوں کیلئے سرکاری سطح پر پینے کے صاف پانی کے تمام پلانٹ متعلقہ حکام کی نااہلی کے باعث بندہو چکے ہیں جس کی وجہ سے شہری پینے کاصاف پانی بازارسے خریدنے پرمجبورہیں ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ شیخوپورہ میں عوام کو پینے کاصاف پانی فراہم کرنے کیلئے سرکاری سطح پرواٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئے تھے اس کے علاوہ شہرکے مختلف ٹیوب ویلزپربھی ٹوٹیاں لگاکرانہیں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا نام دیا گیا مگر چند ماہ چلنے کے بعد بیشتر پلانٹ بند ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ بلدیہ شیخوپورہ کی طرف سے واٹر سپلائی کیلئے لگائے گئے اکثرٹیوب ویلزبھی بند ہو چکے ہیں عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہوچکے ہیں دوسری طرف شہرمیں عوام کوغیرمعیاری پانی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہاہے اور بعض عناصر مختلف نہروں کاپانی بھی ٹینکروں کے ذریعے عوام کو فروخت کر رہے ہیں، اس سنگین صورتحال پرشہری حلقوں نے شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے پلانٹس کو فعال کرنے کی اپیل کی ہے۔
شیخوپورہ:متعلقہ حکام کی مبینہ نااہلی،واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ
Jun 24, 2024