جی بی سی وفد کی فلپائن کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت   

Jun 24, 2024

گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی)فلپائن کی سفیر ماریہ ایگنس کی خصوصی دعوت پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کی قیادت میں وفد نے فلپائن کے 126ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے وفد نے فلپائن، اِنڈونیشیا، پرتگال، مالٹا، تیونس اور سری لنکا کے ایمبیسیڈرز اور ڈپلومیٹس سے ملاقاتیں کیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماریہ ایگنس نے کہا کہ فلپائن اور پاکستان کے مثالی تعلقات ہیں جو 75سال کی دوستی پر محیط ہیں، پاکستان کو ہم اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مل کے خطے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ باڈیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں