قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ بحث کے دوران فلور نہ ملنے پر اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ کیا، اپوزیشن نے بجٹ کو عوام دشمن قراردیدیا، اپوزیشن نے ایوان کے اندرآپریشن’’عزم استحکام‘‘ کیخلاف نعرے بازی کی، قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، بجٹ پر تقاریر اتوار کے روز بھی جار ی رہیں، گیارہ بجے شروع ہونیوالا اجلاس شام ساڑھے سات بجے تک جاری رہا، بعد کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ نے کی اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن اراکین کے مابین نوک جھوک چلتی رہی، سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے شہریار آفریدی کی گذشتہ روز کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھی رکن نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پارٹی چیئرمین گوہر خان اور اسد قیصرکو دونمبر کہا ہے جس پر شہریار آفریدی نے کھڑے ہو کر کہا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں یہ سب میرے قائدین ہیں۔