یورو کپ: پرتگال نے ترکیہ کو تین صفر سے مات دے دی 

Jun 24, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)یورو کپ فٹ بال میں گروپ ایف کے میچ میں پرتگال نے ترکیہ کو تین صفر سے مات دیدی۔ سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار بھی گیند کو جال کا راستہ نہ دکھا سکے۔ ایک اور میچ میں جارجیا اور چیک ری پبلک کا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔ڈورٹمنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ابتدائی لمحات میں ترکیہ نے پرتگال کے گول پر حملے کیے مگر وہ ان حملوں کو گول میں تبدیل نہ کرسکے، کچھ دیر بعد جب پرتگال کے کھلاڑیوں نے ردھم حاصل کیا تو ان کے حملوں کی رفتار حریف گول پر تیز ہوگئی۔اسی دوران برناڈو سلوا نے پہلا گول کردیا، سات منٹ بعد پرتگال کے برتری دگنی ہوگئی لیکن یہ گول ان کے کسی کھلاڑی نے نہیں کیا بلکہ ترکیہ کے ڈیفینڈر اور گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے ہوا جب گیند ان ہی کے جال میں پہنچ گئی۔وقفے تک مقابلہ 0-2تھا لیکن دوسرے ہاف کے دسویں یعنی میچ کے 55ویں منٹ میں برونو فرنانڈس نے اپنی ٹیم کی سبقت مزید بڑھا دی۔ پرتگال نے تین صفر سے کامیابی سمیٹی۔

مزیدخبریں