لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف اپ سیٹ شکست پر میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم اچھا نہیں کھیل سکی اور مخالف ٹیم کو آزادانہ طور پر سکور کرنے دیا۔افغانستان کو 20 رنز زیادہ بنانے دیئے۔ ٹورنامنٹ میں بہت سی ٹیموں نے پہلے بائولنگ کی یہ مت سوچیں کہ یہ ٹاس جیت گیا یا ہار گیا ہم نے میدان میں ایک آف نائٹ گزاری۔ وکٹ آسان نہیں تھی لیکن دونوں ٹیموں نے اس پر ہی کھیلا تو ہم آج اس طرح نہیں کھیل پائے جیسے کھیلنا چاہیے تھا ۔ہمیں جیتنے کی ضرورت تھی، ہمیں یقینی طور پر اپنی فیلڈنگ پر فخر ہے ہم بہترین فیلڈنگ سائیڈ ہیں۔ مچل سٹارک کو آرام دینے کے آسٹریلیا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں جو مخصوص حالات میں جیت سکے۔آئندہ میچ میں کم بیک کی کوشش کرینگے ۔ آج کی جیت کا کریڈٹ افغانستان کو جا تا ہے وہ مستحق ہے ۔ بھارت کیخلاف میچ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے ۔ کوشش ہوگی میچ جیت کر سیمی فائنل لائن میں رہیں ۔ ہمیں جیت کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ٹیم اچھا نہیں کھیلی ‘جیتنے کی ضرورت تھی ‘افغانستان جیت کا مستحق : مچل مارش
Jun 24, 2024