لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے عید الضحیٰ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایس ایچ اوزکونقد انعام و تعریفی اسناد سے نوازا۔ اچھی کارکردگی کے حامل افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کی جرآت،بہادری وپیشہ وارانہ خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے آپ کا جذبہ لائق تحسین ہے۔لاہور پولیس کی موثر حکمت عملی کی بدولت عید الضحیٰ کے موقع پر کرائم کا گراف نیچے آیا۔ آپ سب میرے بازو ہیں،مجھے آپ پر فخر ہے۔امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اسی جذبے سے فرائض سر انجام دیں۔ مارکیٹوں میں بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر انسپکٹر اختر علی،انسپکٹر محمد عرفان‘ انسپکٹر محمد علی میں نقد انعام و تعریفی اسناد تقیسم کیں۔سب انسپکٹر ہاشم رضا، سب انسپکٹر حماد حسن‘ سب انسپکٹر اسد بشیر،سب انسپکٹر اسد اقبال،سب انسپکٹر محمد سلیمان،سب انسپکٹر اسد شہزاد،سب انسپکٹر ملک اسد اللہ اور سب انسپکٹر عدنان رشیدنقدانعامات وتعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔