پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید 6لاکھ روپے جاری 

Jun 24, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہین جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 6 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ پاکپتن پولیس کے کانسٹیبل مراد علی کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے1 لاکھ روپے دئیے گئے۔ سپیشل برانچ کے انٹیلی جنس آپریٹر محمد زبیر خان کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل شبیر احمد کو ہارٹ سرجری کے اخراجات کیلئے 1 لاکھ جبکہ کانسٹیبل محمد وقاص محمود احمد کو گھٹنے کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے۔ قصور پولیس کے کانسٹیبل شہباز علی کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے۔ میانوالی کے کانسٹیبل عاقب ندیم خان کو علاج معالجے کیلئے 1 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز کی سکروٹنی کے بعد منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں