فیروزوالہ( نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عدیل خان نے بنیادی مرکز صحت نظام پور ڈھاکہ میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری ہسپتالوں اور فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین سے سرکاری ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا جس پر مریضوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے پروگرام صحت کی دستک کے تحت سو فیصد ثمرات عام شہریوں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کابنیادی مرکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ
Jun 24, 2024