لاہور( نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی گلف کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا انعقاد پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس کیا جس میں پی پی پی گلف کے رہنمائوں اورکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرسالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ میاں منیر ہانس نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور ایک عظیم جمہوری لیڈر تھیں۔ یہ محترمہ شہید کی قربانی کا ہی صلہ ہے کہ آج وطن عزیزکو طویل آمریت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی۔