خارکیف (نوائے وقت رپورٹ) روس کے یوکرائن پر فضائی حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ یوکرائن کا توانائی کا انفراسٹرکچر بھی تباہ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یوکرائنی حکام نے کہا کہ روسی فوج نے یوکرائن کے شہر خارکیف میں گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا۔ حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں نے ایک اور حملے میں پاور گرڈ کو نشانہ بنایا جس سے توانائی کی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔ حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد جنوبی مغربی علاقے میں مکمل بلیک آؤٹ ہے جبکہ یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتحادیوں سے مدد کرنے کی اپیل کر دی۔
روسی فضائی حملوں میں 3 افراد ہلاک، توانائی تنصیبات تباہ، اتحادی مدد کریں: زیلنسکی
Jun 24, 2024