مسائل کے حل کیلئے احادیثِ کی صورت میں بہترین رہنمائی موجود ، پیرنقیب الرحمن

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے ہمارے آقا و مولا کے دربارِ گوہر بار سے تمام مسائل کے حل کے لئے احادیثِ مبارکہ کی صورت میں بہترین رہنمائی موجود ہے۔ آج جس طرح ہمارے معاشرے میں ایک دوسرے کی کردار کشی اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے تمام تعلیماتِ نبوی  نا صرف ان کی مکمل نفی کرتی ہیں بلکہ برائی کا بدلہ بھلائی سے دینے کی تعلیم دیتی ہیں۔خانقاہی نظام کی تعلیمات، مشن اور مقصد کائنات کے ذرے ذرے کو عشقِ رسولِ مقبول سے معطر و منور کرنا ہے۔ محسنِ اعظمِ انسانیت کی حیاتِ مبارکہ اور تاریخِ اسلام تو دیگر مذاہب کے ساتھ حسنِ اخلاق اور رواداری کی مثالوں سے بھری پڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن کی اْمت اور بالخصوص وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی،ترقی،افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحادِ بین المسلین اور کشمیر و فلسطین  کے کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات و آبادکاری کے لئے خصوصی دعا  کی۔

ای پیپر دی نیشن