پنجاب  میں چوبیس گھنٹوں میں خسرہ کے241 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے:   وزیر صحت  

Jun 24, 2024

لاہور(این این آئی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں بچوں میں خسرہ کے 241 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے مطابق راولپنڈی میں 8، لاہور میں 32، ملتان میں 25شیخوپورہ میں 23 ،بہاولپور میں 13، گوجرانولہ میں 8، فیصل آباد میں 18، جھنگ میں 31 ،ننکانہ میں 13، چنیوٹ میں 10 اور ڈی جی خان میں خسرہ کے 06 کیسز رپورٹ ہوئے ۔خواجہ عمران نذیر کے مطابق رواں سال میں اب تک 14585 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،  پنجاب بھر میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے۔

مزیدخبریں