اسلام آباد (آئی این پی)خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت 18ذی الحجہ بمطابق 25جون(کل) منگل کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔اس سلسلے میں ملک کے تمام شہروں میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔